آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کیساتھ عید منائی:آئی ایس پی آر

May 03, 2022 | 15:48:PM
آرمی چیف نے ایل او سی پر ڈنگی اور کوٹلی میں جوانوں کیساتھ عید منائی:آئی ایس پی آر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی پر کوٹلی سیکٹر کا دورہ کیا، ڈونگی پہنچنے پر کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر جوانوں کے ساتھ نمازِ عید ادا کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے جوانوں کے ساتھ نمازِعید ادا کی، آرمی چیف نے افسران اور جوانوں کے ساتھ عید کی خوشیاں بھی شیئر کیں، جب کہ پرامن پاکستان کے لیے تمام شہداء اور ان کے اہل خانہ کو ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیں:      شادی کی تقریب ۔دولہا دلہن کی ایک دوسرے پر تھپڑوں کی بارش۔ویڈیو وائرل