بروقت ویکسین نہ منگوا کر قوم کی جان کوخطرے میں ڈالا گیا، شہبازشریف

May 03, 2021 | 18:03:PM
بروقت ویکسین نہ منگوا کر قوم کی جان کوخطرے میں ڈالا گیا، شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف کا کہنا ہے کہ حکمران خداترسی کریں اور چینی کے لئے قطار میں کھڑی ماوں بہنوں کو اس توہین سے نجات دلائیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اورقائد حزب اختلاف شہبازشریف نے کہا ہے کہ قوم کا آٹا چینی وزیراعظم کی سرپرستی میں نہ لوٹا جاتا تو آج قوم کو آٹا چینی کے لئے یوں دھکے نہ کھانے پڑتے ۔
 شہبازشریف نے کہا کہ کورونا کی پوری کی پوری مینجمنٹ نہ ہوسکی، دوراندیشی پر مبنی حکمت عملی کااب بھی فقدان ہے ۔حکومت اب بھی کورونا، معیشت، مہنگائی، بے روزگاری جیسے سنگین مسائل پر توجہ دینے میں سنجیدہ نہیں ، صرف تماشے جاری ہیں۔اس سے حکومت کی ذہنی حالت اور ترجیحات کا اندازہ ہوتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اپنی پالیسیوں سے ہونے والی مہنگائی کا غصہ ضلعی انتظامیہ کی خاتون افسر پر نکالنا انتہائی قابل مذمت اور افسوسناک ہے ۔خیبرپختونخوا سے اطلاعات ہیں کہ لوگ قطاروں میں کھڑے ہوتے ہیں لیکن آٹا نہیں مل رہا، عوام کو عزت ایسے دی جاتی ہے؟ 
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی ستائی عوام کی رمضان میں بددعاوں سے خوف آتا ہے ۔قیامت خیز مہنگائی کی ذمہ دار موجودہ حکومت ہے ۔معیشت کی تباہی کے باوجود حکومت کو احساس تک نہیں کہ ملک کا کتنا بڑا نقصان ہوچکا ہے ۔
شہبازشریف نے پارٹی رہنماوں اور ارکان پارلیمان کی حمایت اور نیک تمناوں پر شکریہ ادا کیا ۔کورونا اور مشکل معاشی صورتحال میں اپنے حلقوں کے عوام کی مدد کے لئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں:بارش ہے یا نہیں۔۔محکمہ مو سمیات کا اہم اعلان