بارش ہے یا نہیں۔۔محکمہ مو سمیات کا اہم اعلان

May 03, 2021 | 17:24:PM
بارش ہے یا نہیں۔۔محکمہ مو سمیات کا اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ آج شام کو بارش متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق کل ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورتیز ہواﺅں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سندھ میں کورونا میں اضافہ۔۔اموات بڑھ گئیں۔۔مرا دعلی شا ہ کی بریفنگ