دنیا میں قیام امن بچوں کی تعلیم، جدید ٹیکنالوجی سے جُڑا ہے:ملانیا ٹرمپ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)امریکہ کی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں پائیدار امن کا راستہ اس بات سے جُڑا ہے کہ بچوں کو تعلیم اور ٹیکنالوجی کے ذریعے بااختیار بنانے کی ذمہ داری قبول کی جائے، انھوں نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ آج تقریباً ہر شخص اپنے ہاتھ میں موجود ایک آلے کے ذریعے معلومات کی وسیع دنیا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے۔
امریکہ کی خاتون اول ملانیا ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے فوائد تمام لوگوں تک پہنچنا چاہئیں اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے ہر جگہ تمام لوگوں کو علم سے جوڑا جا سکتا ہے۔
انھوں نے کہا کہ سلامتی کونسل کے ارکان کو چاہئےکہ وہ تعلیم کے تحفظ اور سب کے لیے معیاری علم تک رسائی کو فروغ دینے کا عہد کریں اور ایسی نسل کی تعمیر کریں جو تعلیم کے ذریعے امن کو اپنائے، میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ پائیدار امن تب حاصل ہو گا جب علم اور فہم کو تمام معاشروں میں پوری اہمیت دی جائے گی، اس معاملے میں امریکہ دنیا بھر کے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہے۔
یاد رہے کہ سلامتی کونسل کی صدارت انگریزی حروف تہجی کے مطابق ہر ماہ پندرہ رکن ممالک کے درمیان بدلتی ہے، مارچ میں سلامتی کونسل کی صدارت امریکہ کے پاس ہے اور یہ پہلا موقع ہے کہ صدارت کے حامل رکن ملک کی خاتون اوٌل (یا مرد اوٌل) کو سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کے لیے پیش کیا گیا ہو۔
یہ بھی پڑھیں :پاکستان ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل رینکنگ میں بہتری ہوگئی