اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت، وکیل پیش نہیں ہوا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین) نو مئی کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت کے مقدمہ کی سماعت ہوئی تو ملزم کے وکیل پیش نہیں ہوئے۔
لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت میں آج پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چودھری کی 9 مئی 2023 کو تشدد کے 4مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں کی سماعت ہوئی۔
اعجاز چودھری کے وکیل ضمانت کی درخواستوں پر دلائل دینے کیلئے پیش نہیں ہوئے۔
معاون وکیل نے پیش ہو کر دلائل دینے کیلئے مزید مہلت طلب کی۔
عدالت نے اعجاز چوہدری کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔