ڈونلڈ ٹرمپ باز نہ آئے تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے:روس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)روس کی سلامتی کونسل کے نائب سربراہ اور سابق صدر دیمتری میدودیف نے خبردار کیا ہے کہ اگر ڈونلڈ ٹرمپ ایران میں حکومت تبدیل کرنے کی خطرناک کوشش سے باز نہ آئے تو یہ یقینی طور پر تیسری عالمی جنگ کا سبب بن سکتی ہے۔
ایک انٹرویو میں میدودیف نے کہا کہ ایران امریکی اور اسرائیلی حملوں کا مقابلہ کر لے گا، لیکن یہ حملے ایرانی قوم کو مزید متحد کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ایران اپنی توانائی کو دگنا کر کے ممکنہ طور پر نیوکلیئر ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔
میڈوڈیف نے مزید کہا کہ ایران کے خلاف حملے سے امریکا اور اسرائیل نے خود اپنے شہریوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے، اور یہ جنگ دراصل امریکی اور اس کے اتحادیوں کی کوشش ہے کہ وہ عالمی سطح پر اپنی برتری قائم رکھ سکیں۔
سابق روسی صدر نے خبردار کیا کہ اگر ٹرمپ نے ایران میں حکومت بدلنے کی “پاگل پن” والی پالیسی ترک نہ کی تو کسی بھی واقعے سے تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:قومی ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش ،نوجوان کھلاڑیوں کو موقع، سینئرز کو آرام دینے پر غور
مزید برآں میدودیف نے یورپی رہنماؤں کو انتہائی غیر محتاط قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ بخوبی جانتا ہے کہ روس کے ساتھ نیوکلیئر تنازع کی قیمت کیا ہوگی ، اگر نیوکلیئر تنازع ہوا تو ہیروشیما اور ناگاساکی پر ہونے والے حملے معمولی محسوس ہوں گے۔