رمضان المبارک میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی مانگ میں نمایاں اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رمضان المبارک کے ماہ کی مناسبت سے ملک بھر میں تسبیح، ٹوپی اور جائے نماز کی مانگ میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آتا ہے جبکہ گزشتہ سال کی نسبت قیمتیں20فیصد بڑھ گئیں۔
دکانداروں کے مطابق اس مہینے میں ان اشیا ءکی فروخت میں 35سے 40فیصد تک اضافہ ہوجاتا ہے ۔ سروے کے مطابق لاہور کی مارکیٹوں میں ان دنوں مختلف اقسام کی ٹوپیاں فروخت ہو رہی ہیں۔ تاجروں کے مطابق درآمدی پابندیوں اور ٹیکسوں میں اضافے کے باعث کئی ممالک سے خام مال منگوا کر مقامی سطح پر ٹوپیاں اور تسبیح تیار کی جا رہی ہیں، اس وقت بنگلہ دیش، انڈونیشیا، ترکی اور چین سے خام مال درآمد کیا جا رہا ہے۔