مردان، جوڈو مقابلے میں حصہ لینے والی طالبہ جاں بحق

Mar 03, 2024 | 22:06:PM
مردان، جوڈو مقابلے میں حصہ لینے والی طالبہ جاں بحق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(منظور حسین) مردان کے ایجوکیشن بورڈ اسپورٹس کمپلیکس میں جوڈو مقابلے کےدوران طالبہ جاں بحق ہوگئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق جوڈو مقابلے کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے طالبہ کی حالت غیر ہوئی۔

جس کے بعد اسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، ڈاکٹروں نے طالبہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔

اسپتال انتظامیہ کے مطابق جاں بحق طالبہ کا نام فضا ہے اور اس کا تعلق فیصل کالونی پشاور سے ہے۔