ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا

Mar 03, 2024 | 18:43:PM
ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو شکست دیکر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا
کیپشن: کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے کپتان ٹاس کر رہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 9 میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز  کو 20 رنز سے شکست دے کر پلے آف کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

کراچی کے نیشنل بینک سٹیڈیم میں کھیلے  گئے میچ میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا انتخاب کیا۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز دونوں نے اپنی ٹیم میں دو، دو تبدیلیاں کیں۔کنگز میں کیرون پولارڈ اور انور علی کی جگہ لوئس ڈپلائے اور میر حمزا شامل ہوئے۔سلطانز نے آفتاب ابراہیم اور شاہ نواز دھانی کی جگہ کرس جارڈن اور ڈیوڈ ویلے کو ٹیم میں شامل کیا ۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے، عثمان خان نے شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 59 گیندوں پر 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ یہ ان کی پی ایس ایل میں دوسری سنچری ہے۔اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 58 اور ریز ہینڈرکس نے 13 رنز بنائے، افتخار احمد 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کراچی کنگز کی جانب سے مزرابانی نے 2 اور حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کے 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی۔

پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کے 6 میچز میں 10 پوائنٹس ہیں جبکہ کراچی کو 5 میں سے صرف 2 میچز میں کامیابی ملی ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر ملتان سلطانز کا پہلا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا دوسرا اور پشاور زلمی کا تیسرا نمبر ہے ۔اسلام آباد کی چوتھی ،کراچی کی پانچویں اور لاہور قلندرز کی چھی پوزیشن ہے۔