تحریک عدم اعتماد کا گرین سگنل آ گیا

Mar 03, 2022 | 16:25:PM
تحریک عدم اعتماد کا گرین سگنل آ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سابق وزیراعظم نوازشریف نے عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر  آصف زرداری، مولانا فضل الرحمٰن اور شہباز شریف کو گرین سگنل دے دیا۔

ذرائع  کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے ایشو پر اپوزیشن میں ڈیڈ لاک ختم ہوگیا۔تحریک عدم اعتماد کی کامیابی پر اپوزیشن کے تین بڑوں میں فوری انتخابات پر اتفاق کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ڈی ایم نے پیپلزپارٹی کو فوری انتخابات پر قائل کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صوبائی وزیر تعلیم پنجاب کا سکول ایجوکیشن سسٹم سے متعلق اہم اعلان

 واضح رہے  کہ اس سے قبل ڈیڈ لاک کے باعث تحریک عدم اعتماد کا معاملہ سست روی کا شکار ہوگیا تھا، پیپلز پارٹی فوری انتخابات کی بجائے آئینی مدت پوری کرنے پربضد تھی۔حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بھی آئینی مدت پوری ہونے کا چارٹر آف ڈیمانڈ دیا تھا، ایم کیو ایم اور ق لیگ فوری انتخابات پر راضی نہیں تھی جب کہ پیپلز پارٹی حکومتی اتحادی جماعتوں کے موقف کی حامی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:انٹربینک میں ڈالر پھر مہنگا۔ کتنے کاہو گیا؟