گلگت بلتستان میں ہماری حکومت بنی تو دیامر بھاشا ڈیم پر کام مکمل کریں گے، بلاول بھٹو

Jun 03, 2026 | 18:24:PM
گلگت بلتستان میں ہماری حکومت بنی تو دیامر بھاشا ڈیم پر کام مکمل کریں گے، بلاول بھٹو
کیپشن: بلاول بھٹو زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ 7 جون کے الیکشن کے بعد ہماری حکومت بنی تو وعدہ کرتا ہوں دیامر بھاشا ڈیم پر کام مکمل کریں گے۔

گلگت بلتستان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم پر کام ہوا اور جن پیکجز کے اعلانات ہوئے سب کے سامنے ہیں، آر او الیکشن کے ذریعے ہماری حکومت نہ ہٹائی جاتی تو ڈیم بن چکا ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے اگلی حکومت نے جو وعدے کیے وہ بھی اب تک پورے نہیں ہوئے، دیامربھاشا ڈیم جی بی کی عوام کے حق کے ساتھ پاکستان کی ضرورت بھی ہے، پاکستان کے لیے اس ڈیم کے علاوہ کوئی اور منصوبہ زیادہ اہمیت نہیں رکھتا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر آصف زرداری نے ہی گلگت بلتستان کو شناخت دلوائی، ان کے دور میں ہی دیامر بھاشا ڈیم پر کام ہوا، کچھ جماعتوں کے لوگ کہتے ہیں ہم نے وہ کیا وہ بتائیں کیا کیا ہے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ بتانا چاہتا ہوں کہ اگر آپ لوگوں نے ٹرین میٹرو وغیرہ چلائی تو صدر زرداری کی وجہ سے ہے، وہ سی پیک نہیں لاتے تو آپ میٹرو وغیرہ نہیں چلا سکتے تھے، وہ اٹھارویں ترمیم نہ کرتے تو یہ موٹروے وغیرہ نہیں بناسکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک قیدی ہے 420 جو کہتا ہے کہ میں نے کہا تھا ایبسلوٹلی ناٹ، تمہارے یہ کہنے سے پہلے ایک صدر نے لات مار کر غیرملکی اڈے بند کروائے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں:بجٹ سے قبل ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری