آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی

Jun 03, 2026 | 17:28:PM
آئی سی سی نے ون ڈے رینکنگ جاری کردی
کیپشن: قومی کرکٹ ٹیم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ جاری کردی۔

رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کا پہلا نمبر برقرار ہے جب کہ بھارت کے ویرات کوہلی دوسرے اور افغانستان کے ابراہیم زردان تیسرے نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے بیٹرز کی رینکنگ میں سابق کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر ہیں جب کہ سلمان علی آغا 5 درجے تنزلی کے بعد 14 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں اور بھارتی بیٹر شبمن گل کا 5واں نمبر ہے۔

بولرز رینکنگ:

آئی سی سی ون ڈے بولرز کی فہرست میں افغانستان کے راشد خان کا پہلا نمبر ہے جب کہ انگلش بولر جوفرا آرچر دوسرے اور جنوبی افریقا کے کیشو مہراج کا تیسرا نمبر ہے۔

پاکستانی سپنر ابرار احمد نے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 7 درجے ترقی کے بعد چوتھی پوزیشن حاصل کرلی ہے اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی 4 درجے ترقی کی بدولت 13 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آل راؤنڈرز رینکنگ:

آئی سی سی آل راؤنڈرز کی فہرست میں افغانستان کے عظمت اللہ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ زمبابوے کے سکندر رضا دوسرے اور افغانستان کے محمد نبی کا تیسرا نمبر ہے۔

آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں سلمان علی آغا 1 درجے تنزلی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ شاداب خان 75 ویں نمبر پر ہیں۔

 دوسری جانب ٹیسٹ بیٹنگ کے ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں، تاہم محمد رضوان ایک درجے ترقی کے بعد 20ویں اور بابر اعظم 21ویں نمبر پر آ گئے ہیں، جبکہ ٹیسٹ بولرز میں نعمان علی کا ساتواں نمبر برقرار ہے.

یہ بھی پڑھیں:مالکان، کرایہ دار اور پراپرٹی ڈیلرزہو جائیں ہوشیار! سخت ہدایات جاری