شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ, دلہا سمیت 7 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی میں سکھن پولیس نے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے والے دولہا سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں دولہا گل حسن، شاہزیب، شہریار، زوہیب، عامر، عظیم اور شعیب شامل ہیں،گرفتار ملزم بھینس کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کرکے فرار ہوگئے تھے۔
ملزموں نے پولیس کارروائی کے دوران مزاحمت اور فرار کی کوشش بھی کی، ملزمان کے قبضے سے پستول، ایمونیشن اورچلیدہ خولز برآمد کرلیے گئے، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 326/2026 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔