لاہورپچ پر مختلف ورائٹی کے ساتھ باؤلنگ کی جس کا فائدہ ہوا، نیتھن ایلیس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نیتھن ایلیس کاکہنا ہے کہ اس پچ پر مختلف ورائٹی کے ساتھ باؤلنگ کی جس کا فائدہ ہوا،اس پچ میں فاسٹ باؤلرز کے لیے زیادہ کچھ نہیں تھا۔
آسٹریلوی فاسٹ باؤلر نیتھن ایلیس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ یہ پچ ون ڈے کرکٹ کی روایتی پچز کے مقابلے میں مختلف تھی،کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ہم نے اچھا سکور کرلیا تھا ۔
نیتھن ایلیس کا کہناتھا کہ بابر اعظم کی وکٹ کیلئے کوئی خاص پلان نہیں کیا تھا،بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کھلاڑی ہیں ان کو جلدی آؤٹ کرنے کا فائدہ ہوا۔