تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش اور ژالہ باری، محکمہ موسمیات نےبتادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(روزینہ علی) محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے خوشخبری سنادی، محکمہ موسمیات سے اس دوران ملک کے کئی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان بھی ظاہر کیا ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال بتاتے ہوئے موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے تا ہم بالائی خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب،اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے دوران موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے تاہم چترال ، دیر، سوات، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور، مردان، صوابی، پشاور، کوہاٹ، کرم اور گردونواح میں آندھی /تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
پنجاب کے مری، گلیات ، راولپنڈی، اٹک، چکوال، میانوالی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، لاہور، شیخوپورہ، قصور، اوکاڑہ، سرگودھا، خوشاب، بھکر، لیہ فیصل آباد ، ساہیوال، پاکپتن اورخانیوال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری بھی ہوسکتی ہے جبکہ ملتان، بہاولپور، بہاولنگر،ڈیرہ غازی خان اور گردونواح میں آندھی،جھکڑ چلنے کا امکان ہے ،صوبہ کے دیگر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، اس دوران تیز/گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
ادھر سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدیدگرم اور خشک رہنے اور اس دوران تیز،گردآلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
علاوہ ازیں ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، اس دوران چند مقامات پرژالہ باری/موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔