جنوبی کوریا صدارتی انتخابات: اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری 

Jun 03, 2025 | 20:53:PM
جنوبی کوریا صدارتی انتخابات: اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار کو برتری 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخابات میں پولنگ کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے، اپوزیشن جماعت کے لی جے میونگ اور حکمراں جماعت کے کم مون سو مد مقابل ہیں۔

مقامی میڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق اب تک کی گنتی کے بعد اپوزیشن جماعت کے لی جے میونگ کو برتری حاصل ہے، اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے لی جے میونگ 51.7 فیصد ووٹوں کے ساتھ آگے ہیں  جبکہ حکمراں جماعت پیپل پاور پارٹی کے کم مون سو 39.3 فیصد ووٹوں کے ساتھ پیچھے ہیں ، مارشل لا کے اعلان پر سابق صدر یون سک یول کی معزولی کے بعد قبل از وقت انتخابات ہوئے ہیں۔

 جنوبی کوریا کے گزشتہ صدر یون کی معزولی کے بعد آج ہونے والے انتخابات بہت اہم پیشرفت ہیں،آج منعقد ہونے والے الیکشن میں دیگر جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنما اور آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کے مشہور پانچ عجیب و غریب کھیل