ہندوستان، امریکا اور اسرائیل نے ملکر سازش کی: عمران خان

Jun 03, 2022 | 16:55:PM
بونیر،جلسہ،عمران خان،خطاب
کیپشن: بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوئی: چیئرمین پی ٹی آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) عمران خان نے کہا ہے کہ امریکا نہیں چاپتا پاکستان مضبوط ہو، ہندوستان، امریکا اور اسرائیل نے ملکر سازش کی۔

 چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بونیر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بونیر کے لوگوں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں، کسی بھی جلسے میں جاتا ہوں تقریر سے پہلے ڈیزل کے نعرے لگ جاتے ہیں، فضل الرحمان آرام سے بیٹھ کر سوچیں اللہ نے اتنی ذلت کیوں دی، انہوں نے دین کے نام پر سیاست اور مفاد پرستی کی، بیرونی سازش کے تحت امپورٹڈ حکومت ہم پر مسلط ہوئی، یورپ امریکا میں اوورسیز نے امپورٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا نہیں چاپتا پاکستان مضبوط ہو، ہندوستان، امریکا اور اسرائیل نے ملکر سازش کی، جب ہماری حکومت گرائی گئی تو ہندوستان کے اخبار میں خوشیاں منائی گئیں، نواز شریف کے منہ سے کبھی بھارتی جاسو کلبھوشن یادیو کا نام نہیں نکلا، آصف زرداری اور نواز شریف اس سازش کا حصہ بنے، شریف خاندان کے بھارت کی بزنس کمیونٹی سے گہرے تعلقات ہیں۔