پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا

Jun 03, 2022 | 14:05:PM
پاکستان مقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک )پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ سپر لیگ میں شامل ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تینوں میچز کے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 8، 10 اور 12 جون کو کھیلے جانے والے ان میچز کے ٹکٹ کی کم سے کم قیمت 300 روپے اور زیادہ سے زیادہ 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق ’بُک می ڈاٹ کام ڈاٹ پی کے‘ سمیت ’ایم اینڈ پی کے مخصوص آؤٹ لیٹس‘ پر ٹکٹ دستیاب ہوں گے۔ شہریوں کی سہولت کے لیے فاطمہ ٹاؤن، گلگشت ٹاؤن اور کچہری چوک پر موجود موبائل وینز پر بھی ٹکٹ فروخت کے لیے دستیاب ہوں گے۔

الٰہی برادرز، حنیف محمد، مشتاق احمد اور وسیم اکرم انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 300 روپے مقرر کی گئی ہے۔ فضل محمود، عمران خان، جاوید میانداد اور ظہیر عباس انکلوژرز کے ٹکٹ کی قیمت 500 روپے مقرر کی گئی ہے۔

پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے کمنٹری پینل کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ پینل میں این بشپ، جیف ڈوجون، بازید خان، ثناء میر اور عروج ممتاز شامل ہیں۔ زینب عباس بطور براڈکاسٹ پرزینٹر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

سیریز میں شامل تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کی براڈکاسٹ کوریج  کے لیے 21 ایچ ڈی کیمروں کا استعمال کیا جائے گا۔ ڈی آر ایس کے لیے ہاک آئی کیمروں کا استعمال بھی کیا جائے گا۔ 

یہ میچز اسکائی یو کے (برطانیہ)، اسکائی این زیڈ (نیوزی لینڈ)، فاکس اسپورٹس (آسٹریلیا)، سپر اسپورٹس (سب سہارا افریقہ)، فلو اسپورٹس (کیریبین)، سونی (پاکستان کے علاوہ جنوبی ایشیاء) کے ذریعے دنیا بھر میں ٹیلی کاسٹ کیے جائیں گے