بھارت کا ایک اور معروف گلوکار انتقال کرگیا

Jun 03, 2022 | 09:11:AM
بھارتی گلوکار،انتقال
کیپشن: نوجوان گلوکار وموسیقار ساگر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارت کے آنجہانی گلوکار کرشنا کمار(کے کے) کے بعد ایک اور معروف گلوکار شھیل ساگر کا انتقال ہوگیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارتی گلوکار ’کے کے‘ کی موت کیسے ہوئی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ منظر عام پر آ گئی

میڈیا رپورٹ کے مطابق نوجوان گلوکار وموسیقار ساگر کی موت کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی تاہم دوستوں اور رشتے داروں کی جانب سے انتقال کی تصدیق کردی گئی ہے۔

مرحوم گلوکار کے دوستوں نے لکھا کہ آج کا دن ہمارے لیے بہت برا اور مایوس کن ہے، پہلے ’کے کے‘ اور اب ساگر کا سن کر بہت افسوس ہوا۔

ساگر نے بھارتی دارالحکومت دہلی سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا اور پھر پورے بھارت میں اپنی پہچان بنائی۔