مخالفین کی تمام سازشیں ناکام۔اب جلسے ہوں گے: فضل الرحمان

Jun 03, 2021 | 15:44:PM
 مخالفین کی تمام سازشیں ناکام۔اب جلسے ہوں گے: فضل الرحمان
کیپشن: فوٹو(فائل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سربراہ جے یو آئی ف فضل الرحمان نے کہا کہ  اجتماعی استعفے نہ دیئے تو حکومت مدت پوری کرتی جائے گی۔ ملک میں عام آدمی کے حقوق سلب کئے جارہے ہیں، 4جولائی کو سوات اور 29 کو کراچی میں جلسہ ہوگا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا  فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے مقاصد کے لئے قانون لائے جارہے ہیں، ناجائزاور ناکام حکومت کے خلاف پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر قوم ایک ہوگئی تھی۔ پی ڈی ایم کے اتحاد میں رخنہ ڈال کر کس کو فائدہ پہنچا، پی ڈی ایم سے الگ ہو کر پی ٹی آئی کے ساتھ بریکٹ ہوگئے، انتخابی اتحاد ہر جماعت اپنے مفاد کو دیکھ کر بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرف سے جو پی ڈی ایم کی طرف آئے گا اس سے تعاون کریں گے، ہمارا تعلق پارٹی سے ہے پارٹی کے افراد سے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ  مسلم لیگ ن کی نمائندگی جو بھی کرے پی ڈی ایم کو کوئی مسئلہ نہیں۔ مخالفین کی تمام سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
 یہ بھی پڑھیں: بند گلی میں پھنسی اپوزیشن کیلئے فیس سیونگ مشکل ہو چکی: وزیراعلیٰ پنجاب