لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر غیر قانونی داخلے پر ایس ایچ او سمیت 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ

Jul 03, 2026 | 17:46:PM
لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر غیر قانونی داخلے پر ایس ایچ او سمیت 2 اہلکاروں کیخلاف مقدمہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)جوڈیشل مجسٹریٹ کے گھر غیر قانونی داخلے پر ایس ایچ اوسمیت 2 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ جوڈیشل ریسٹ ہاؤس دھرم پورہ کے چوکیدار کی مدعیت میں سرکاری رہائش گاہ میں مبینہ غیر قانونی داخلے، دھمکیاں دینے اور دیگر متعلقہ دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

مدعی کا مؤقف ہے کہ ایس ایچ او فریاد اشرف اور دو اہلکار اسلحہ سمیت عدالتی افسر کی سرکاری رہائش گاہ میں داخل ہوئے، زبردستی گھر میں گھسے اور دھمکیاں دیں۔

مقدمے میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ ایس ایچ او نے جوڈیشل مجسٹریٹ کینٹ کچہری اظہر محمود پر اعلیٰ افسران سے فون پر بات کرنے کے لیے دباؤ ڈالا۔

واقعے کے بعد ایس ایچ او ڈیفنس سی کے خلاف آئی جی پنجاب کو کارروائی کی درخواست بھی دی گئی  جب کہ ایس ایچ او فریاد اشرف کو کلوز لائن کر دیا گیا۔ 
 یہ بھی پڑھیں:پنجاب بھر میں بارش برسانے والا مون سون سسٹم کب داخل ہوگا؟ پیشگوئی کر دی گئی