زرمبادلہ ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کا نیا ڈیٹا جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( ویب ڈیسک )اسٹیٹ بینک نے پاکستان کے پاس موجود ڈالر ذخائر کاڈیٹا جاری کردیا۔
رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے بتایا گیا کہ24 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران ملٹی لیٹرل اداروں سے حکومت کو 70 کروڑ ڈالر موصول ہونے کے بعد پاکستان کے ڈالرذخائر 22 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ملٹی لیٹرل اداروں سے حکومت کو 70 کروڑ ڈالر ملنے سے پاکستان کے ڈالر ذخائر 22 ارب 10 کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچ گئے ۔
مرکزی بینک کے ڈالر ریزرو 61 کروڑ ڈالر بڑھکر 16 ارب 52 کروڑ ڈالرہوگئے جبکہ کمرشل بینکس کے ڈالر ڈپازٹس گزشتہ ایک ہفتے میں 5 کروڑ ڈالر کمی سے 5.5 ارب ڈالر پر آگئے۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
زرمبادلہ کے ذخائر اضافے سے متعلق بتایا گیا کہ اضافہ ملٹی لیٹرل اداروں سے حکومتی رقوم کی آمد کے باعث ہوا۔