پاکپتنDHQاسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کی ابتدائی رپورٹس تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکپتن کے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹر اسپتال میں 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر محکمۂ صحت اور کمشنر ساہیوال نے ابتدائی رپورٹس تیار کر لیں۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے کل پاکپتن کے دورے کا امکان ہے، اس موقع پر انہیں رپورٹس پیش کی جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بچوں کی ہلاکت دائیوں اور پرائیویٹ اسپتالوں میں آپریشن کے باعث ہوئی، 15 بچے نجی اسپتال میں پیدا ہوئے، جنہیں حالت خراب ہونے پر سرکاری اسپتال لایا گیا۔5 بچوں کی ہلاکت دائیوں کے غیر تربیت یافتہ طریقہ استعمال سے ہوئی، 3 نجی اسپتال سیل کر دیے گئے، اسپتال لائے گئے بچوں کی مائیں ان کے ہمراہ نہیں تھیں۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ آکسیجن کی عدم فراہمی کے کوئی ثبوت نہیں ملے، اسپتال میں آکسیجن کے 45 سلنڈر تھے، بچوں کی آمد، علاج کے وقت کا کلینیکل آڈٹ کروایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کے وژن کے تحت 19 ارب روپے سے زائد مالیت کے دانش اسکولز کے منصوبے منظور