اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری

Jul 03, 2025 | 20:51:PM
اسلام آباد ہائیکورٹ میں جولائی اور اگست میں تعطیلات کا شیڈول جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی جولائی اور اگست کے دوران تعطیلات کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

آفس آرڈر کے مطابق چیف جسٹس سرفراز ڈوگر 2 ماہ تعطیلات کے دوران چھٹی نہیں کریں گے جبکہ جسٹس طارق جہانگیری اور جسٹس بابر ستار جولائی میں چھٹی اور اگست میں کیسز سنیں گے۔

جسٹس خادم حسین اور جسٹس اعظم خان اگست میں چھٹی اور جولائی میں دستیاب ہوں گے جبکہ جسٹس ارباب محمد طاہر اگست میں چھٹی پر ہوں گے اور جولائی میں دستیاب ہوں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس سردار اعجاز اسحاق یکم جولائی سے 20 جولائی تک دستیاب ہوں گے، وہ 21 جولائی سے 30 اگست تک چھٹی پر ہوں گے۔

جسٹس انعام امین منہاس 20 جولائی سے 20 اگست اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز 14 سے 18 جولائی پھر 4 سے 22 اگست تک چھٹی پر ہوں گی۔

آفس آرڈر کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد آصف کی چھٹیوں کے شیڈول کا انتظار ہے۔

آفس آرڈر میں کہا گیا ہے کہ ضمانت کے کیسز، حبس بے جا میں رکھنے اور کورٹ کے فکس کیسز چھٹیوں میں سنیں جائیں گے۔

آفس آرڈر کے مطابق اسٹے آرڈر سے متعلقہ کیسز اور دیگر کیسز جن میں جلدی ہو وہ مقرر ہوسکیں گے، ڈائری برانچ کیسز فائلنگ کےلیے کھلی رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: