ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان کا امکان،مختلف شعبوں میں تعاون زیر غور آئیگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(انور عباس) ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا آئندہ ہفتے پاکستان کے دورہ کا امکان ہے،ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکیہ وزیر خارجہ ہاکان فیدان کا دورہ پاکستان اگلے ہفتے متوقع ہے، ترک وزیر خارجہ کی پاکستانی قیادت سے اہم ملاقاتیں ہوں گی،دورے میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر بات چیت ہو گی، ترک وزیر خارجہ کا دورہ دونوں ممالک کے تعلقات میں اہم پیشرفت ہو گی۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ اس دورہ کے دوران پاکستان اور ترکیہ کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون زیر غور آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی