سوات سانحہ ، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کا ذمہ داروں کا تعین اور تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ سوات سانحہ پر غفلت برتنے پر ذمہ داروں کا تعین کریں،اور سانحہ سوات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کریں۔
تفصیلات کے مطابق سوات سانحہ کی تحقیقات اور دریاؤں کو محفوظ بنانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کی، جس میں کمشنرز، ار پی او ہزارہ، چیئرمین پرونشل انسپکشن ٹیم بھی پیش ہوئی، اس دوران چیئرمین انسپکشن ٹیم نے کہا کہ ہم نے سوات کا دورہ کیا، اور اس حوالے سے تحقیقات کر رہے ہیں، ہمیں سات دن دئے گئےجبکہ اج 4 دن ہوگئے اس دوران مختلف ڈیپارٹمنٹس کی کوتاہی سامنے ائی ہے ، جسے نوٹ کر رہے ہیں۔دوران سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کہا کہ غفلت برتنے پر زمہ داروں کا تعین کریں، اور سانحہ سوات سے متعلق تحقیقاتی رپورٹ بھی پیش کریں۔
سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا ، متعدد اضلاع کمشنرز اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے، ایڈووکیٹ جنرل نے کہا کہ گزشتہ روز باجوڑ میں افسوسناک واقع پیش آیا ہے، چیف سیکرٹری اور آئی جی باجوڑ میں ہیں۔چیف جسٹس نے کہا کہ کیا سانحہ سوات کی تحقیقاتی رپورٹ مکمل ہوگئی ہے، یہ تحقیقات کون دیکھ رہا ہے، ایڈوکیٹ جنرل نے کہا کہ یہ تحقیقات چیئرمین پراونشل انسپیکشن ٹیم کر رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بلوچستان، ناقص کارکردگی اورغفلت برتنے والے9 ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز معطل