شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں 2گواہان پر جرح مکمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(جمال الدین جمالی)پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات میں 2گواہان پر جرح مکمل کرلی گئی۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشتگردی عدالت میں شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤ گھیراؤ سمیت 6 مقدمات کا جیل ٹرائل ہوا،اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کوٹ لکھپت جیل میں سماعت کی،ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت دیگر زیر حراست رہنماؤں کی جیل میں حاضری مکمل کی گئی،عالیہ حمزہ سمیت دیگر برضمانت ملزمان حاضری کیلئے پیش ہوئے،ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے 2 مقدمات میں گواہان پیش ہوئے ، پراسیکیوشن کے آج گواہان پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کیخلاف شہادت قلمبند کرائی،شیر پاؤ پل پر تقاریر و جلاؤگھیراؤ کیس میں دو گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی گئی،ملزمان کے وکلاء نے گواہان سے بیانات پر جرح مکمل کی۔
عدالت نے چار مقدمات میں سماعت 7 جولائی تک ملتوی کر دی جبکہ مسلم لیگ نون کا آفس جلانے کے دو مقدمات میں سماعت 8 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔
یادرہے کہ زیر حراست رہنماؤں میں شاہ محمود قریشی ، عمر سرفراز چیمہ،ڈاکٹر یاسمین راشد،اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل ہیں،مقدمات میں ملزمان بغاوت اور عوام کو فسادات پر اکسانے کا الزام ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا ہو گیا، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟خریداروں کیلئے پریشان کن خبر