عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے

Jul 03, 2025 | 17:44:PM
عالمی منڈی میں سونا مہنگا، پاکستان میں بھی نرخ بڑھ گئے
کیپشن: سونا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)عالمی منڈی میں سونے کے نرخ میں اضافے کے اثرات پاکستانی صرافہ مارکیٹ میں ریکارڈ کئے گئے۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر مہنگا ہوکر 3350 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 800روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، اضافے کے بعدایک تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے پر پہنچ گئی جبکہ 10 گرام سونا 685 روپے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے پر پہنچ گیا۔ادھرایک تولہ چاندی 55 روپے اضافے سے 3871 روپے پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی نے منحرف اورپارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کرنے والے ارکان کیخلاف بڑاقدم اٹھا لیا