پی سی بی بورڈ آف گورنرز نے 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی
78 ویں اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس ہوا، جس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی،رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری بھی دی گئی،اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا۔
چئیرمین کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت آج پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز کا 78 واں اجلاس منعقد ہوا۔ نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں منعقدہ اجلاس میں مالی برس 26-2025 کے بجٹ تخمینہ جات کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس میں رواں مالی سال کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 30 کروڑ روپے کے بجٹ تخمینہ جات کی متفقہ منظوری دی گئی۔ اجلاس میں کرکٹ کے فروغ کیلئے بہترین کارکردگی دکھانے والے ریجن کی ہر سال بھرپور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت بہترین پرفارمنس والے ریجن کو ہر سال انعام دیا جائے گا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سٹاف کی پرفارمنس کو باقاعدہ مانیٹر کیا جائے گا۔اجلاس کا مالی سال 25-2024 کے بجٹ استعمال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں گزشتہ بورڈ میٹنگ کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی نے بجٹ کے اہم خدوخال پر بریفنگ دی۔ممبر بورڈ آف گورنرز انوار غنی نے اجلاس کے اختتام پر دعائے خیر کرائی۔بورڈ آف گورنرز کے ممبران ظہیر عباس۔ سجاد علی کھوکھر۔ظفر اللہ۔ طارق سرور۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد ۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر پی ایس ایل سلمان نصیر۔ ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن عامر میر۔ ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی اور ہیڈ وویمنز کرکٹ رافعہ حیدر نے اجلاس میں شرکت کی۔انوار غنی۔ مصطفے رمدے۔ دانیال گیلانی۔ انوار احمد خان۔ ڈاکٹر شفیع الرحمن اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: ترک خاتون اول کی پوپ لیو سے ملاقات،غزہ میں انسانی بحران کے خاتمے کیلئے مؤثر کردار ادا کرنے کی اپیل