بیرسٹر سلطان سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد کشمیر کی ملاقات،اہم امور پر تبادلہ خیال
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری سے وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر اور ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔
ملاقات میں صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور نے آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی،اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری اور وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار ضیاء قمر، ممبر آزادجموں وکشمیر کونسل شجاع راٹھور کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دوسری جانب صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان نے سیکرٹری جنرل میرپور پریس کلب راجہ سہراب کے بھائی راجہ ذوالفقار کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے، صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان نے کہا کہ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ راجہ ذوالفقار (مرحوم) کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔