معروف اداکار حسام قاضی کو بچھڑے 21برس بیت گئے

خالی ہاتھ،درد کے رشتے،دیس پردیس،مٹی کی مورت،کشکول، ماروی اورچاکراعظم میں اداکاری کے جوہردکھائے

Jul 03, 2025 | 15:05:PM
معروف اداکار حسام قاضی کو بچھڑے 21برس بیت گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹیلی ویژن کے معروف اداکار حسام قاضی کومداحوں سے بچھڑے 21برس بیت گئے،وہ 3 جولائی 2004ء کو حرکت قلب بند ہونے کے باعث راہی ملک عدم ہوگئے تھے۔

حسام قاضی نے اپنے فنی کیرئیر کا آغاز80ء کی دہائی میں  پاکستان ٹیلی ویژن کوئٹہ مرکز سے کیاتھا جس کے بعد انہوں نے300سے زائد ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے،ان کے مقبول ٹی وی ڈراموں کی ایک طویل فہرست ہے جن میں خالی ہاتھ،درد کے رشتے،دیس پردیس،مٹی کی مورت،سلسلے،لب دریا،کشکول، ماروی،چاکراعظم،محراب خان اور دیگر قابل ذکر ہیں۔

حسام قاضی نے کالج کے دنوں میں ہی اداکاری کا آغاز کر دیا تھا،انہوں نے کامرس میں ماسٹرز کیاتھا اور کوئٹہ کے ایک کالج میں لیکچرربھی تھے لیکن اداکاری ساتھ ساتھ جاری رہی۔

یہ بھی پڑھیں:دپیکاپڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونیوالی پہلی بھارتی شخصیت

2000 میں ان میں دل کے عارضےمیں مبتلاہونے کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعدوہ  کالج سے طویل رخصت لے کر بیوی بچوں سمیت کراچی میں رہنے لگے تھے،انتقال کے وقت وہ نجی ٹیلی وژن مرکز کی ایک ڈرامہ سیریل میں کام کر رہے تھے،ان کی عمر بیالیس سال تھی اور انہوں نے پسماندگان میں بیوی دو بیٹیاں اور ایک ڈیڑھ ماہ کا بیٹا چھوڑاتھا ۔