دو مرتبہ یکطرفہ محبت کا درد سہنا پڑا: زارا ترین 

Jul 03, 2025 | 08:53:AM
دو مرتبہ یکطرفہ محبت کا درد سہنا پڑا: زارا ترین 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اداکارہ زارا ترین نےکہا ہے کہ انہیں اپنی زندگی میں دو مرتبہ یکطرفہ محبت کا سامنا کرنا پڑا اوریہ تجربات ان کے لیے انتہائی تکلیف دہ ثابت ہوئے۔

زارا ترین کا کہنا تھا کہ انسان زندگی میں ایک یا دو بار ہی پوری شدت سے محبت کرتا ہے اورمحبت اکثر یکطرفہ ہو جاتی ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھی سے زیادہ محبت کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پہلی بار دل ٹوٹنے پر مایوسی ہوئی اور محبت پر سے یقین اٹھ گیا جبکہ دوسری بار خود پر غصہ آیا کہ دوبارہ کسی کو موقع کیوں دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ دوسروں کو زندگی میں شامل کرنا آسان سمجھتی ہیں لیکن نکالنے سے پہلے کئی مواقع دیتی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکار راجکمار راؤ کی اگلی کمرشل فلم ’’مالک‘‘ کا ٹریلر ریلیز