بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ اور کشمیر میں آج بھی موسلا دھار بارش کا امکان
مون سون بارشوں کا طاقتور سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا,دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا ، سندھ اور کشمیر کے بعض مقامات پرموسلادھاربارش کی توقع ہے ۔
لاہور گوجرانوالہ فیصل آباد ملتان سرگودھا ڈیرہ غازی خان بہاولپور ساہیوال اور گجرات ڈویژنز میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے،سندھ اور بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان ہے ۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش مری میں 48 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبہ بھر میں مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل کا الرٹ جاری کردیا،پی ڈی ایم اے کی جانب سے خیبرپختونخوا میں 5 سے 11 جولائی تک موسلا دھاربارشوں کا الرٹ جاری کیا گیا۔
اس کے علاہ دریائے چترال، دریائے سوات، دریائے پنجکوڑہ اور دریائے کابل میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔
مون سون بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں پانی میں اضافے کے خدشات ہیں۔ برساتی نالوں میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔ بڑے شہروں میں مون سون بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے پیش نظر انتظامیہ پیشگی الرٹ رہے۔
مزید پڑھیں:پنجاب کے تمام بڑے دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر الرٹ جاری