علیزے شاہ "کاجل" لگا کر مشکل میں پھنس گئیں، ویڈیو وائرل

Jul 03, 2023 | 23:42:PM
علیزے شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ کاجل لگا کر مشکل میں پھنس گئیں، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ علیزے شاہ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں آنکھوں میں کاجل لگانے کے بعد مشکل میں دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے شاہ کہتی ہیں کہ "میں نے کاجل لگا کر آج اپنی زندگی کی سب سے بڑی غلطی کرلی ہے اور میں جتنی بھی کوشش کرلوں یہ اتر نہیں رہا۔"

 ویڈیو میں انہیں آنکھوں سے کاجل صاف کرنے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے  دیکھا جاسکتا ہے۔

علیزے شاہ کو مداحوں کی جانب سے کاجل صاف کرنے کے لیے مشورے بھی دیے جارہے ہیں جبکہ کچھ مداح تنقید کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ اداکاری کررہی ہے پورا دن میک اپ کرتی ہیں انہیں اتنا تو پتا ہی ہوگا کہ کاجل کیسے صاف کیا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ اداکارہ  علیزے شاہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر، ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی علیزے نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

  یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر جنت مرزا نے بھارتی اداکار کارتک آریان کیساتھ فلم آفر ٹھکرانے کی وجہ بتا دی

واضح رہے کہ علیزے شاہ نے حال ہی میں ڈرامہ سیریل "تقدیر" میں (رومی) کا مرکزی کردار میں نظرآئی تھی ، جس کے علاوہ  انہوں نے ڈرامہ سیریل"میرا دل میرا دشمن", "عہدہ وفا ","تانا بانا"، "تو جو چاہے " سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔