انگریز خاتون اور پٹھان چچا کا دلچسپ مکالمہ وائرل

Jul 03, 2023 | 09:21:AM
 سوات میں ایک انگریز خاتون اور سڑک کنارے پھل بیچنے والے پٹھان کے درمیان دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) سوات میں ایک انگریز خاتون اور سڑک کنارے پھل بیچنے والے پٹھان کے درمیانپھلوں پر  دلچسپ سودے بازی کی ویڈیو  سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔  جس میں خاتون کو  پٹھان چچا سے اُردو میں بات کرنے کی کوشش کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سوات گھومنے آئیں انگریز خاتون ٹوٹی پھوٹی اُردو میں پھل خریدنے کی کوشش کررہی ہیں اور سادے لوح چچا بھی اس کے سوالات کو سمجھنے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔

خاتون پھل کے ایک کارٹن کی طرف اشارہ کرکے پوچھتی ہیں کہ یہ کتنا ہے جس کا جواب وہ 7 کلو بتاتے ہیں تاہم خاتون کو لگتا ہے کہ چچا قیمت بتا رہے ہیں۔ پٹھان بھائی پھر خاتون کو تعلیم بھی دیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اور بتاتے ہیں کہ ایک کلو یعنی ہزار گرام مگر اب بھی خاتون ہزار کا لفظ سمجھ نہیں پاتیں۔

مزید پڑھیں:  محکمہ موسمیا ت کی ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

پھر چچا 7 کلو پھل کے کارٹن کی قیمت 500 بتاتے ہیں اور خاتون کو لگتا ہے کہ تمام پھلوں کے کارٹن 500 میں مل رہے ہیں اور اس خوش فہمی کا اندازہ خاتون کے چہرے سے باآسانی کیا جاسکتا ہے۔