محکمہ موسمیا ت کی ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی

Jul 03, 2023 | 08:48:AM
محکمہ موسمیا ت کی ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کی پیش گوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے ،ایسے میں محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے شہریوں کو بارش کی نوید سنائی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں آج سے مون سون بارشوں کا امکان ہے ،8 جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے،  شدید بارش کے باعث اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں :اہم شخصیت انتقال کر گئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے، بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان اور ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے،سندھ کے شہر سکھر، جیکب آباد، ٹھٹہ، عمر کوٹ اور حیدر آباد میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

پنجاب کے  بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ، وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرم اور مرطوب رہنے کاامکان ہے، شام یا رات کے دوران مری، گلیات ،راولپنڈی،جہلم،اٹک،چکول،سرگودھا،فیصل آباد، میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ، بہاولنگر،نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اورلاہور  میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش  کی توقع ہے ، چندمقامات پر موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔ 

 موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، بعد دوپہرقلات،خضدار اور بارکھان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ، سندھ کے بیشتر اضلاع میں    موسم  شدیدگرم  اور مرطوب رہے گا، میر پور خاص میں  چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،  کشمیر  میں  گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے، کشمیر میں چندمقامات پر موسلا دھار بارش متوقع ہے ، گلگت  بلتستان  میں  موسم خشک رہے گا۔