اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے حکم کےعین مطابق ہوگا، پرویز الٰہی

Jul 03, 2022 | 19:47:PM
پرویز الٰہی ، اعلان
کیپشن: پرویز الٰہی فائل فوٹو
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے دوبارہ انتخاب کیلئے اجلاس کے حوالے سے پرویز الٰہی نے کہا کہ اسمبلی اجلاس سپریم کورٹ کے احکامات کے عین مطابق ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی کا کہناتھا کہ عدالتی فیصلے پر عملدرآمد ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے ۔غیرجانبداری اور شفافیت کو یقینی بنایا جائےگا،اسمبلی کے اندر دوستانہ ماحول کو یقینی بنانا ہوگا ۔

پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ اسمبلی افسران ضابطے اور قواعد کے مطابق امور سرانجام دیں گے۔ان کا مزید کہناتھا کہ حکومت ٹرانسفر پوسٹنگ پرسپریم کورٹ کے فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کروائے۔ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں کوئی ترقیاتی سکیم یا فنڈز نہیں دئیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:عید پر لوڈشیڈنگ ختم نہیں ہوگی،وزیر توانائی