کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کس نے خریدی بڑا نام سامنے آگیا

Jul 03, 2022 | 11:33:AM
فائل فوٹو
کیپشن: کشمیر پریمئیر لیگ میں نئی فرنچائز کس نے خریدی بڑا نام سامنے آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) کے دوسرے سیزن کیلئے ایک نئی فرنچائز کا اضافہ ہوگیا ہے جس کے بعد لیگ میں ٹیموں کی تعداد 7ہو گئی ہے۔

تفصیلات "کے مطابق کشمیر پریمئیر لیگ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کے دوسرے ایڈیشن میں ایک نئی ٹیم کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد 7 ٹیمیں ٹائٹل کی جنگ لڑیں گی ،ٹورنامنٹ کی ڈرافٹنگ عید الضحیٰ کے بعد ہوگی جبکہ "کے پی ایل "میں نئی شامل ہونے والی فرنچائز "جموں جانباز "ہے۔ر

پورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کشمیر پریمئیر لیگ (کے پی ایل) سیزن 2 کا این او سی جاری کردیا ہے۔جموں جانباز، راولاکوٹ ہاکس، مظفرآباد ٹائیگرز، باغ سٹالینز، میرپور رائلز، کوٹلی لائنز اور اوور سیز واریئرز شامل ہیں۔