عمران صاحب فیصلہ کرلیں ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟ مریم اورنگزیب

Jul 03, 2021 | 18:34:PM
عمران صاحب فیصلہ کرلیں ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟ مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حمزہ شہباز کو ایف آئی اے کا نوٹس بھجوانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب فیصلہ کرلیں کہ ایک ہی الزام میں کتنی بار ہراساں کریں گے؟۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ 22 مہینے جیل میں اور58 والیمز میں یہ تمام چیزیں شامل ہیں ،ہر اثاثہ الیکشن کمیشن اور ایف بی آر میں ظاہر شدہ ہے جس پر آج تک کوئی اعتراض نہیں ہوا، یہ صرف اور صرف نیب کے بعد ایف آئی اے کے ذریعے سیاسی انتقام اور میڈیا ٹرائل ہے۔
مریم اورنگزیب کاکہناتھا کہ ان تمام سوالات کے جواب حمزہ شہباز58 والیمز میں دے چکے ہیں، جن جائیدادوں کا ذکر کیا جارہا ہے ، وہ پہلے ہی قانونی عمل کا حصہ ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ پہلے بھی خبردار کیا تھا کہ ایف آئی اے ذاتی ملازم نہ بنے، ریاستی ادارہ بنے ایک شخص کی کتنی بار ایک ہی الزام میں تفتیش ہوگی؟ کیا دہری سزا کے قانونی اصول سے ایف آئی اے، نیب اور عمران صاحب لاعلم ہیں؟ ۔
ترجمان ن لیگ نے کہاکہ اسی کیس کی دو سال نیب کے ذریعے تمام تفتیش مکمل کی گئی، قید رکھا گیا ان تمام الزامات کی حقیقت لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے میں درج ہے ،ایک کیس کی بار بار تفتیش سے ثابت ہوگیا کہ یہ صرف سیاسی انتقام ہے، عمران صاحب، نیب اور ایف آئی اے آخر چاہتے کیا ہیں ؟ ۔
ان کاکہناتھا کہ حمزہ شہباز کے خلاف احتساب عدالت میں کوئی ثبوت پیش نہیں کیا جاسکا ،لاہور ہائیکورٹ میں کوئی ثبوت اور شواہد پیش نہیں کئے جاسکے ،نیب ناکام ہوگئی اب ایف آئی اے کے ذریعے اوچھے ہتھکنڈوں سے نیا تماشا کیاجارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادی صحافت پر مکمل یقین رکھتے ہیں، قدغن لگانے والوں کیخلاف خود کھڑا ہونگا: چودھری پرویز الٰہی