بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا اسٹیٹ پالیسی بن گئی ہے:خواجہ آصف

Jan 03, 2026 | 15:10:PM
 بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا اسٹیٹ پالیسی بن گئی ہے:خواجہ آصف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مودی اگر مزید کچھ دیر حکمران رہا تو بھارت تتر بتر ہو جائے گا، مودی نے اپنی شہرت برقرار رکھنے کے لیے اقلیتوں کے خلاف کارروائیاں کی ہیں۔

نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے خواجہ محمد آصف نے کہا کہ بھارت میں مسلمانوں، عیسائیوں اور سکھوں کے خلاف کارروائیاں کی جارہی ہیں، بھارت میں اقلیتوں کو ٹارگٹ کرنا ایک اسٹیٹ پالیسی بن گئی ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ مودی کو مذہبی اور انسانی اقدار کا کوئی پاس نہیں ہے، مودی نے گجرات میں بطور وزیراعلیٰ مسلمانوں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگے۔

 انہوں نے کہا کہ جس حکمران کی سی وی میں ایسے ہولناک جرائم ہوں تو پورا ہندوستان خطرے میں ہے، بھارت میں کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا جبکہ پاکستان میں حکومتی سرپرستی میں کرسمس کی تقریبات منعقد کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی جریدے وال اسٹریٹ جنرل  نے مودی حکومت کو فاشسٹ قرار دیدیا