صبا حمید، بہروز سبزواری اور روبینہ اشرف کا انڈین گانے پرڈانس، ویڈیو نے دھوم مچا دی

Jan 03, 2022 | 21:06:PM
ٹی وی، معروف سینئرز اداکاروں، ویڈیو، دھوم مچا دی
کیپشن: ڈانس کرتے ہوئے صباحمید، بہروز سبزواری، روبینہ اشرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان ٹی وی کے معروف سینئرز اداکاروں صبا حمید ،بہروز سبزواری اور روبینہ اشرف کی انڈین گانے پر ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی،ویڈیو کو ایک لاکھ 20 ہزار سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر عموماً ایسی ویڈیوز وائرل ہورہتی ہیں جن کو دیکھ کر صارفین حیران رہ جاتے ہیں کیونکہ شادیوں پر بنائی جانے والی ایسی ویڈیوز میں ایسے واقعات کو قید کیا جاتا جس میں کبھی دلہا ناراض تو کبھی دلہن، ایسی زیادہ تر ویڈیوز بھارت میں ہونے والی شادیوں کی ہیں مگر دھیرے دھیرے یہ ٹرینڈ پاکستان سمیت دیگر ممالک میں بھی عام ہورہا ہے۔پاکستانی اداکار بھی زیادہ تر سوشل میڈیا پر متحرک رہتے ہیں اور اپنی ویڈیوز کے ذریعے اپنے مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اومی کرون کا علاج مل گیا، بڑی خبر آگئی
انسٹاگرام پر وائرل ہونے والی نئی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پرخوب شیئر ہورہی ہے، اس میں پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا حمید، بہروز سبزواری،روبینہ اشرف کے علاوہ دیگر سلیبرٹیز کو ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں صبا حمید کے خوبصورت ڈانس پر صارفین کی جانب سے ملے جلے خیالات کا اظہار کیا جارہا ہے۔شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا'طاقت دیکھو! جب سینئرز ڈانس فلور پر موجودہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں 13 جنوری تک سردیوں کی چھٹیاں