سوری بول۔۔سوری بول۔۔بچو ساری عمر رلاؤں گی۔۔حریم شاہ شوہر پر برس پڑیں

Jan 03, 2022 | 13:01:PM
ٹک ٹاکر۔سوشل میڈیا۔ناراض۔سوری
کیپشن: حریم شاہ اور بلال شاہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ جو اپنی ویڈیوز کی وجہ سے اکثر تنازعات کی زد میں رہتی ہیں اور اکثر و بیشتر بلال شاہ کیساتھ ویڈیوز اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں حال ہی میں انہوں نے بلال شاہ کیساتھ ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہیں روتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ رورہی ہیں اور بلال شاہ انہیں ہنسانے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ ان کی پریشانی دور کی جاسکے  کیونکہ حریم شاہ ویڈیو میں پریشانی کی اداکاری کررہی ہیں ۔ وہ بلال شاہ پر الزام لگاتی  ہیں کہ بلال نے ان کے بازوکو مروڑا ہے جس کی وجہ سے وہ رورہی ہیں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بچو میں ساری عمر تمہیں رلاؤں گی ۔آخر میں وہ بلال شاہ سے کہتی  ہیں سوری بول۔سوری بول۔بچو ساری عمر روئےگا۔ جس پر بلال شاہ   معذرت کرتے ہیں اور وہ ہنسنے لگ جاتی ہیں اور غصہ ختم کر دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔ارجن کپورنے ملائکہ اروڑا کی عمر پر تبصرہ کرنیوالوں کو کھری کھری سنادیں