راولپنڈی:علیمہ خان کے قریب سے مسلح شخص گرفتار
کیپشن: علیمہ خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس)راولپنڈی میں علیمہ خان کے قریب سے مسلح شخص کو گرفتار کر لیاگیا،پولیس نے علیمہ خان کو آگاہ کر دیا ۔
پولیس نے کہاکہ یہ مسلح شخص آپکے قریب موجود تھا،یہ کتنا بڑا سیکورٹی بریچ ہے ۔
پی ٹی آئی خواتین کا کہنا تھا کہ یہ آپ ہی کا بندہ ہو گا،ایس ایچ او صدر بیرونی نے کہاکہ یہ آپ ہی کا بندہ ہے،اس سے کارڈبھی ملے ہیں،ہم اسی لئے گرفتاریاں کرتے ہیں۔
پولیس کاکہنا ہے کہ تحویل میں لئے گئے شخص کا نام عارف چٹھہ ہے اوراس کاتعلق ملتان سے ہے۔تحویل میں لئے گئےشخص سے لائسنس یافتہ پستول برآمد ہوا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو مشکوک شخص کی شناخت کیلئے بلایا گیاتو معین قریشی نے پولیس کو بتایا وہ اس شخص کو نہیں جانتے۔
یہ بھی پڑھیں:ارشد شریف قتل ازخود نوٹس کیس ، وفاقی آئینی عدالت نے فیصلہ جاری کر دیا