آج کا پکوان: وال نٹ بار

Feb 03, 2026 | 15:33:PM
آج کا پکوان: وال نٹ بار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وال نٹ بار بنانے کی آسان ترکیب ملاحظہ کیجئے۔

درکار اجزا: اخروٹ ایک کپ، گھی ایک کپ، بیسن 2 کپ، سوجی آدھا کپ، گڑ ایک کپ۔

بنانے کا طریقہ: ایک پین میں ایک سے2 منٹ اخروٹ روسٹ کر لیں اور چوپ کرکے اسے ایک جانب رکھ دیں۔

 اب ایک فرائنگ پین میں گھی، بیسن اور سوجی ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

 پھر 8سے 10منٹ اچھی طرح پکائیں جب تک اس کا رنگ لائٹ گولڈن ہوجائے۔

 اب اس میں گڑ ڈال کر 2 سے 3 منٹ پکائیں اور ہلکی آنچ پر مسلسل ہلاتے جائیں۔

 آخر میں چوپ کئے ہوئے اخروٹ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور بیکنگ ٹرے میں مکسچر ڈال دیں۔

 اب اسے روم ٹمپریچر پر ٹھنڈا کر لیں اور بارز کی شکل میں کاٹ لیں، مزیدار وال نٹ بارز تیار ہیں۔