ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ

Feb 03, 2026 | 13:48:PM
ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں ریکارڈ اضافہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی )ڈرائیونگ لائسنس کےاجرامیں ریکارڈاضافہ، شہریوں کی مزید آسانی کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کےاحکامات پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کااجراجاری ہے۔

جنوری 2026میں 12لاکھ41ہزار سےزائدڈرائیونگ لائسنس جاری کئے گئے ہیں 

ترجمان کے مطابق 4لاکھ 40 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس بنوائے ہیں۔

4لاکھ شہریوں نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس حاصل کیے،3لاکھ90ہزارشہریوں نےلرننگ ریگولراورانٹرنیشنل لائسنس کی تجدیدکروائی۔

2500سےزائدشہریوں گم شدہ لائسنس کودوبارہ حاصل کیا،4ہزار500سےزائدشہریوں کوانٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے۔

مزید پڑھیں:5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلاناجرم ہے۔

محمد وقاص نذیر نے کہا کہ بغیرلائسنس ڈرائیورزکوبھاری جرمانوں وسخت قانونی کارروائی کا سامنا ہے

ای ڈرائیونگ لائسنس کی اہمیت ڈرائیونگ لائسنس کارڈ کے برابر ہے۔