ہائے گرمی، بچےکا نورا فتیحیٰ سے بھی اچھا رقص

Feb 03, 2023 | 11:38:AM
ہائے گرمی، بچےکا نورا فتیحیٰ سے بھی اچھا رقص
کیپشن: بچے کے رقص کا منظر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بھارتی ڈانس کوئین نورا فتیحی سے ٹکر کا مقابلہ کرنے والے بچے کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

بالی ووڈ کی شاندار فلم سٹریٹ ڈانسر 3D کے ریلیز ہوتے ہی ساری دنیا میں اس فلم خاص کر اس کے گانوں پر ہونے والے رقص کو خوب پسند کیا گیا تھا۔ اس فلم کے گانے ’گرمی‘ کے ڈانس سٹیپ پر بہت زیادہ ویڈیو کلپ سامنے آئے جن میں لوگوں نے مختلف انداز میں نورا فتیحی ، ورون دھون اور دیگر کے ڈانس سٹیپس کو کاپی کیا تھا۔ 

مزید پڑھیں: دلہن کے حیرت انگیز رقص کےسوشل میڈیا پر چرچے

سوشل میڈیا پر نورا فتیحیٰ کا مد مقابل آیا ہے جس  کی  اس گانے پر رقص کرتے ویڈیو نے خوب دھوم مچا رکھی ہے۔ نورا فتیحی کا یہ مدمقابل ایک بچہ ہے۔ جس نے انتہائی مہارت کے ساتھ  ہائے گرمی پر خوب رقص  کیا ہے۔ بچے نے ناصرف نورا فتیحی کے ڈانس سٹیپس کو کاپی کیا  بلکہ اس نے ورون دھون اور دیگر ڈانسرز کے ڈانس سٹیپس کو بھی کاپی کیا ہے۔ 

View this post on Instagram

A post shared by @laughtercolourz

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچے کو رقص  کرتے دیکھ کر لوگوں کی بھیڑ جمع ہو گئی جنہوں نے بچے کے رقص کو خوب سراہا اور حوصلہ افزائی بھی کی۔ اس دلفریب منظر کو کسی نے موبائل کیمرے سے ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔  نیہا ککڑ اور بادشاہ کے گائے ہوئے اس گانے پر بچے کا عمدہ رقص سوشل میڈیا صارفین کا مرکزِ نگاہ بنا ہوا ہے اور صارفین نے اس رقص کو نورا فتیحیٰ کے رقص سے بہتر قرار دیا ہے۔