دلہن کے حیرت انگیز رقص کےسوشل میڈیا پر چرچے

Feb 01, 2023 | 10:55:AM
 دلہن کے حیرت انگیز رقص کےسوشل میڈیا پر چرچے
کیپشن: ڈانس کلپ کو  سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور لاکھوں لائکس اورویوز  بھی دیے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)بھارت میں دلہن کے رکس کرتے ہوئے ویڈیو  نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا رکھی ہے ۔

شادی بیاہ کے موقع پر دولہا دلہن کے دوست احباب اور رشتہ دار تو خوشی میں ناچتے جھومتے ہیں پر آج کل تو دولہا دلہن خود اپنی شادی پر مختلف ڈانس پرفارمنس دیتے نظر آتے ہیں۔ گزشتہ برس دسمبر کے مہینے میں ایک دلہن کا اپنی ہی شادی پر رکس کرنا بہت وائرل ہو رہا ہے۔

مزید پڑھیں: بہن کا بھائی کی شادی پر انوکھا سرپرائز

بھارت میں ایک دلہن اپنی ہی شادی پر مشہور گانے ’ پالکی پے ہو کے سوار چلی رے‘ پر رقص کیا ۔ دلہن نے سرخ جوڑے میں عمدہ ڈانس پرفارمنس دی جسے شادی میں آئے مہمانوں نے خوب سراہابعد میں دلہن نے دلہے کا ہاتھ پکڑ کر کھینچتے ہوئے ڈانس کرنے کو کہا۔ جس پر دلہے نے مسکراتے ہوئے ڈانس سکھانے کا کہہ دیا اور پھر دلہن بڑی مہارت سے دلہے کو ڈانس سٹیپ سکھانے لگ گئی۔اس حیرت انگیز منظر کو شادی میں آئے کسی مہمان نے اپنے موبائل  کیمرے کی مددسے ریکارڈ کیا  اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا۔ ڈانس کلپ کو  سوشل میڈیا صارفین نے خوب سراہا اور لاکھوں لائکس اورویوز  بھی دیے۔