چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی سینیٹر روبینہ قائم خانی سے ملاقات،مستحق خاندانوں کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق

Dec 03, 2025 | 19:30:PM
چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی سینیٹر روبینہ قائم خانی سے ملاقات،مستحق خاندانوں کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد کی سینیٹر روبینہ قائم خانی سے اہم ملاقات ہوئی ہے،ملاقات میں  بی آئی ایس پی اور سندھ میں سماجی تحفظ کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا،دونوں سینیٹرز میں  مستحق خاندانوں کی فلاح کیلئے مشترکہ حکمتِ عملی پر اتفاق کیاگیا۔

ملاقات میں  خواتین کی معاشی خودمختاری کیلئے اقدامات مزید تیز کرنے کا عزم کیا گیا،اس کے علاوہ  بی آئی ایس پی اور سندھ حکومت کے درمیان تعاون مضبوط بنانے پر زوردیاگیا۔

ملاقات میں غربت کے خاتمے کے پروگراموں کو مؤثر بنانے پر بھی گفتگو ہوئی،پیپلز پارٹی کی عوام دوست پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ملاقات میں مستحقین تک شفاف انداز میں امداد پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ۔ خواتین اور خصوصی افراد کیلئے جاری سکیموں پر پیش رفت پر بریفنگ دی گئی، سینیٹر روبینہ قائم خانی نے بی آئی ایس پی کی کارکردگی کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے سچن ٹنڈولکر کا منفرد ریکارڈ برابر کردیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - قومی
ٹیگز: