وکلا کے قاتلوں کی گرفتاری، پنجاب بار کونسل کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان

Dec 03, 2025 | 13:38:PM
وکلا کے قاتلوں کی گرفتاری، پنجاب بار کونسل کا ہڑتال جاری رکھنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   (24نیوز) پنجاب بار کونسل نے  ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ اور منیر احمد خان سدھانہ سیال ایڈووکیٹ وسابقہ صدر بار ایسوسی ایشن جھنگ کے قاتلوں کی گرفتاری تک  احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ۔ 

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل  چودھری اشفاق کہوٹ،چیئرمین ایگزیکٹوکمیٹی پنجاب بار کونسل   ذبیح اللہ ناگرہ  ودیگر ممبران پنجاب بار کونسل اور نومنتخؒب ممبران پنجاب بار کونسل نے مشترکہ بیان میں کہا کہ پولیس نےتاحال ذیشان شبیر ڈھڈی ایڈووکیٹ اور منیر احمد خان سدھانہ سیال ایڈووکیٹ وسابقہ صدر بار ایسوسی ایشن جھنگ کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا ۔

 یہ بھی پڑھیں:ٹریفک پولیس کا ایک اور بڑا فیصلہ سامنے آگیا

انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملزمان کے خلاف وکلا پروٹیکشن ایکٹ کے تحت انسداد دہشت گردی کے مقدمات درج کیے جائیں اور ملزمان کو فی الفورر گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا ہے کہ وکلا پرامن لوگ ہیں اور پرامن احتجاج اُن کا قانونی وجمہوری حق ہے،جب تک  قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا ہمارااحتجاج جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا ہم نے آئی جی سے متعدد بار ملاقات کے لیے رابطہ کیا ہے لیکن وہ  ہم سےملاقات  سے گریزاں ہیں۔

انہو ں نے پنجاب بھر کی ایسوسی ایشنز کے صدر اور سیکرٹری کو ہدایت کی کہ بار ایسوسی ایشنز کے جنرل ہاؤس کے اجلاس سڑک پر منعقد کیے جائیں  ۔

احاطہ بار ایسو سی ایشنز میں پولیس کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کی جائے ۔