پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر

Dec 03, 2025 | 13:11:PM
پی آئی اے کی نجکاری کیلئے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لیے وسط دسمبر کی تاریخ مقرر کردی گئی۔
پاکستان بالآخر قومی ائیر لائن کی طویل عرصے سے زیر انتظار نجکاری کے عمل کو آگے بڑھا رہا ہے اور بولی جمع کرانے کا مرحلہ دسمبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کیا گیا ہے۔ 
حکام کاکہناہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اسی سلسلے میں تمام پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کو آج وزیراعظم ہاؤس میں ایک ظہرانے پر مدعو کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: سنگل وتھری فیزمیٹرزکابحران نیا رخ اختیار کر گیا،لیسکوچیف کونوٹس جاری
بولی کا عمل 12 سے 15 دسمبر 2025 کے درمیان متوقع ہے، ظہرانے کے دوران وزیر اعظم سے توقع ہے کہ وہ پری کوالیفائیڈ بولی دہندگان کا شکریہ ادا کریں گے اور اس عزم کا اعادہ کریں گے کہ حکومت سرمایہ کار دوست پالیسیوں اور قابلِ پیش گوئی کاروباری ماحول کو برقرار رکھتے ہوئے سٹریٹیجک شعبوں میں اصلاحات جاری رکھے گی۔
 وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی نے قومی ائیرلائن کی فروخت کے لیے بڑے کاروباری گروپوں کو ساتھ لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔